Tuesday, 23 April 2019

کچھ کرم ہم گوشہ گیروں پر بھی فرمایا کرو

کچھ کرم ہم گوشہ گیروں پر بھی فرمایا کرو
شہر میں آتے ہی رہتے ہو، ادھر آیا کرو
زندگی ہے دام اندر دام، دل کی کیا بساط
اک گرفتارِ بلا کو لاکھ سمجھایا کرو
ہمسفر برحق، مگر اک جائے رشکِ غیر ہے
آدمی کمبخت کوئی معتبر لایا کرو
ساکنانِ شہر، میں ہی مۓکدے کی جان ہوں
کچھ مِرے حق میں دعائے خیر فرمایا کرو
دوزخ و جنت ہے آپ اپنی لبِ لعلیں کی آگ
نیک و بد کی بحث میں اس کو نہ الجھایا کرو
میں تو اس کافر کا ہو کر رہ گیا اے ہمدمو
تم تلاشِ آدمی میں دور تک جایا کرو
روح صد جاں دادگان ابر و باد آوارہ ہے
اس فضا میں شام سے پہلے ہی گھر آیا کرو

عزیز حامد مدنی

آج 23 اپریل عزیز حامد مدنی کا یوم وفات ہے، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔

No comments:

Post a Comment