Saturday 6 October 2012

بول ہوا اس پار زمانے کیسے ہیں

بول ہوا! اُس پار زمانے کیسے ہیں
اُجڑے شہر میں یار پُرانے کیسے ہیں
چاند اُترتا ہے اب کِس کِس آنگن میں
کِرنوں سے مِحرُوم گھرانے کیسے ہیں
لب بستہ دروازوں پر کیا بِیت گئی
گلیوں سے منسُوب افسانے کیسے ہیں
جِن کے جُھرمٹ میں شامیں دَم توڑ گئیں
وہ پیارے، پاگل پروانے کیسے ہیں
محسنؔ ہم تو خیر خبر سے دَرگُزرے
اپنے رُوٹھے یار نجانے کیسے ہیں

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment