Wednesday 18 February 2015

آج مئی کا پہلا دن ہے آج کا دن مزدور کا دن ہے

آج مئی کا پہلا دن ہے، آج کا دن مزدور کا دن ہے
ظلم و ستم کے مدِ مقابل، حوصلۂ جمہور کا دن ہے
آج کا دن ہے علم و ہنر کا، فکر و عمل کی فتح و ظفر کا
آج شکستِ ظلمتِ شب ہے، آج فروغِ نور کا دن ہے
صدیوں کے مظلوم انساں نے، آج کے دن خود کو پہچانا
آج کا دن ہے یوم انا الحق، آج کا دن منصور کا دن ہے
اپنے لہو کا پرچم لے کر آج کے دن مظلوم اٹھے تھے
ایک نئے عنواں کی روایت، ایک نئے دستور کا دن ہے
اب نہ کبھی ہم ظلم سہیں گے جبر و ستم پہ چپ نہ رہیں گے
ایک نئے اعلان کی ساعت، ایک نئے منشور کا دن ہے
سرور بارہ بنکوی

No comments:

Post a Comment