Wednesday, 4 March 2020

یہ گِلہ تو مٹا دیا ہوتا

یہ گِلا تو مٹا دیا ہوتا
درد کو دل بنا دیا ہوتا
لوگ جب میرا ذکر کرتے تھے
آپ نے مسکرا دیا ہوتا
حشر کے دن تو سونے والوں کو
بندہ پرور! جگا دیا ہوتا
ہم غریبوں کی بات ہی کیا تھی
بار تھے تو، بھلا دیا ہوتا
لوگ بھوکے تھے صرف باتوں کے
کوئی قصہ سنا دیا ہوتا
دنیاداری تو فرض تھی تم پر
ایک آنسو بہا دیا ہوتا
اس کی آنکھیں عدم اگر کہتیں
ہم نے ساغر گرا دیا ہوتا

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment