Tuesday, 26 June 2012

ہے چھوڑ کے جانا تو مجھے چھوڑ مکمل

 ہے چھوڑ کے جانا تو مجھے چھوڑ مکمل

دے ساتھ کسی کا مِرا دل توڑ مکمل

ہے ساتھ نبھانا تو مِرا ساتھ دے ایسے

دل اپنا مِرے قلب سے دے جوڑ مکمل

افسانے کے کردار تو سب ہی ہیں پرانے

دے اپنی کہانی کو نیا موڑ مکمل

کافی نہیں چلنا ہی فقط جانبِ منزل

کچھ پانا اگر ہے تو یہاں "دوڑ" مکمل

آؤ سبھی ہم مل کے کریں امن کی خاطر

اِک آخری کوشش جو ہو سر توڑ مکمل


عتیق الرحمٰن صفی

No comments:

Post a Comment