وہ جو عرضِ نیاز ہوتی ہے
عاشقوں کی نماز ہوتی ہے
تجھ کو کیا علم تیری فرقت کی
رات کتنی دراز ہوتی ہے
قلب جب زخم زخم ہو جائے
مجھ کو نہ دیکھو اس محبت سے
اس سے تشہیرِ راز ہوتی ہے
ہے عبادت وہی بجا جو عدؔم
اجر سے بے نیاز ہوتی ہے
عبدالحمید عدم
No comments:
Post a Comment