فرشتہ مہمند کی یاد میں
لوگو
آؤ
ایک بار
فقط ایک بار
صدقِ دل سے
خود پر ماتم کریں
بال نوچیں
دیواروں سے سر ٹکرائیں
مُٹھی بھر بھر مٹی
بالوں میں بھریں
کوئلے کی راکھ منہ پر ملیں
لعنت بھیجیں خود پر
دھاڑیں مارمار روئیں
سینہ کوبی کریں
ہائے ہائے ہم مرگئے
وائے کہ بدبودار لاشیں نکلے ہم
فرشتے بھی ہمیں چھوڑ گئے
نورالہدیٰ شاہ
No comments:
Post a Comment