Friday, 3 May 2019

صنوبروں کی وسعت

صنوبروں کی وسعت

دور تک پھیلی صنوبروں کی وسعت
ہواؤں کی سرسراہٹ
روشنی کے مدھم اشارے
تنہا بجتی گھنٹیاں
تمہاری آنکھوں میں اترتی شام کا اندھیرا

روئی کی گڑیا
اور اپنے خول میں گنگناتی زمین
تم میں دریا گاتے ہیں
میری روح ان میں 
تمہاری خواہشوں کے تعاقب میں پرواز کرتی ہے
اپنی امیدوں کی کمان سے میری سمت نشانہ باندھو
میں بال افشاں جنون میں اپنے سارے تیر چلاؤں گا
تم ہر سمت دھند کی طرح پھیلی ہو
تمہاری خاموشی میرے اذیت ناک لمحوں کا شکار کرتی ہے
میرے بوسے تم میں لنگر انداز ہوتے ہیں
میری نم آلود خواہش 
تمہارے مرمری بازوؤں میں گھونسلہ بناتی ہے
تمہاری سریلی آواز میں گجر کی پراسرار یت 
مرجھاتی شام میں بہت غم آلود ہو جاتی ہے
اسی لیے زوال کے وقت کھیتوں میں
میں نے گندم کی بالیوں کوہوا سے بجتے سنا ہے

پابلو نرودا کی نظم کا اردو ترجمہ

2 comments: