Saturday, 2 July 2016

ہرگز مرا وحشی نہ ہوا رام کسی کا

ہرگز مِرا وحشی نہ ہوا رام کسی کا
وہ صبح کو ہے یار مِرا، شام کسی کا
اس ہستئ موہوم میں ہرگز نہ کھلی چشم
معلوم کسی کو نہیں انجام کسی کا
اتنا کوئی کہہ دے کہ مِرا یار کہاں ہے
باللہ میں لینے کا نہیں نام کسی کا
ہونے دے مِرا چاک گریباں مِرے ناصح
نکلے مِرے ہاتھوں سے بھلا کام کسی کا
ناحق کو فغاں کے تئیں تشہیر کِیا ہے
دنیا میں نہ ہووے کوئی بدنام کسی کا

اشرف علی فغاں

No comments:

Post a Comment