جب بچہ بچہ زخمی ہو
دھرتی کا سینہ چھلنی ہو
ملزم ہوں کٹہروں میں بہنیں
اور کھیتوں میں بارود اگے
ہر سمت اندھیرے حاکم ہوں
سورج کے منہ پر جالے ہوں
بارش میں زہر کی بوندیں ہوں
بدمست ہوائیں چلتی ہوں
دن رات گلے جب مل جائیں
اور چاک گریباں سِل جائیں
جب عدل بکے بازاروں میں
انصاف کی بولی اونچی ہو
سب لمبی تان کے سو جائیں
ظالم کی مان کے سو جائیں
جب راکھ انگارے ہو جائیں
خاموش نقارے ہو جائیں
ہر سمت بیچارے ہو جائیں
جب ظلم کے پھندے رقص کریں
شیطان کے بندے رقص کریں
تب ترک اطاعت کر دینا
اعلانِ بغاوت کر دینا
ہر سمت جنوں کے نغمے ہوں
ٹھوکر پہ جھوٹے تمغے ہوں
ہر شیش محل کے باسی کو
ہر بازی گر کے ساتھی کو
چن چن کر چوک پہ لے آنا
پھر کھل کے کرنا تفسیریں
قانون کے سارے پرزے جو
کرتے ہیں حفاظت ظالم کی
وہ سب دفعات جلا دینا
کرسی کے سارے کتوں کو
کرسی کے دام بتا دینا
دھرتی کا سینہ چھلنی ہو
ملزم ہوں کٹہروں میں بہنیں
اور کھیتوں میں بارود اگے
ہر سمت اندھیرے حاکم ہوں
سورج کے منہ پر جالے ہوں
بارش میں زہر کی بوندیں ہوں
بدمست ہوائیں چلتی ہوں
دن رات گلے جب مل جائیں
اور چاک گریباں سِل جائیں
جب عدل بکے بازاروں میں
انصاف کی بولی اونچی ہو
سب لمبی تان کے سو جائیں
ظالم کی مان کے سو جائیں
جب راکھ انگارے ہو جائیں
خاموش نقارے ہو جائیں
ہر سمت بیچارے ہو جائیں
جب ظلم کے پھندے رقص کریں
شیطان کے بندے رقص کریں
تب ترک اطاعت کر دینا
اعلانِ بغاوت کر دینا
ہر سمت جنوں کے نغمے ہوں
ٹھوکر پہ جھوٹے تمغے ہوں
ہر شیش محل کے باسی کو
ہر بازی گر کے ساتھی کو
چن چن کر چوک پہ لے آنا
پھر کھل کے کرنا تفسیریں
قانون کے سارے پرزے جو
کرتے ہیں حفاظت ظالم کی
وہ سب دفعات جلا دینا
کرسی کے سارے کتوں کو
کرسی کے دام بتا دینا
عابی مکھنوی
No comments:
Post a Comment