Sunday, 3 July 2016

اپنا پنجرہ سجا لیا میں نے

اپنا پنجرہ سجا لیا میں نے
جشن ایسے منا لیا میں نے
ایک گاڑی جلا کےآتے ہی
ایک پرچم اٹھا لیا میں نے
ایک بھائی کو مار ڈالا ہے
ایک بھائی بنا لیا میں نے
یوں گزرتا ہے یومِ آزادی
جو بچا وہ جلا لیا میں نے
زندہ ہوتے تو جاگتے عابیؔ
شور کتنا مچا لیا میں نے

عابی مکھنوی

No comments:

Post a Comment