بے رخی تُو نے بھی کی عذرِ زمانہ کر کے
ہم بھی محفل سے اٹھ آئے ہیں بہانہ کر کے
کتنی باتیں تھیں کہ نہ کہنا تھیں وہ کہہ بھیجی ہیں
اب پشیمان ہیں قاصد کو روانہ کر کے
جانتے ہیں وہ تنک خو ہے، سو اپنا احوال
کیا کہیں کیا ہے ان آنکھوں میں کہ رکھ دیتی ہیں
ایک اچھے بھلے انساں کو دیوانہ کر کے
کوئی ویرانۂ ہستی کی خبر کیا لاتا
خود بھی ہم بھول گئے دفن خزانہ کر کے
آنکھ مصروفِ نظارہ تھی تو ہم خوش تھے فراز
اس نے کیا ظلم کیا دل میں ٹھکانہ کر کے
احمد فراز
No comments:
Post a Comment