Tuesday, 1 May 2018

وہ وقت یقیناً آئے گا

یوم مئی کی مناسبت سے تنویر سپرا کی ایک نظم

وہ وقت یقیناً آئے گا
وہ وقت یقیناً آئے گا
وہ وقت یقیناً آئے گا
جب دہقانوں کے کنبے خالی پیٹ نا مرنے پائیں گے
جب محنت کش کی محنت کا پھل اس کے بچے کھائیں گے
جب موٹی موٹی توندوں پر ہاری کوڑے برسائیں گے
جب جاگیروں کے مختاروں پر کتے چھوڑے جائیں گے
جب سیٹھوں کی لاشوں کو چوکوں میں لٹکایا جائے گا
وہ وقت یقیناً آئے گا
وہ وقت یقیناً آئے گا

تنویر سپرا

No comments:

Post a Comment