Thursday, 3 May 2018

تاخیر آج دفتر میں دیر مجھ کو ہوئی

تاخیر

آج دفتر میں دیر مجھ کو ہوئی 
سر کھپایا ہے فائلوں میں بہت 
‏کیوں الجھتی ہو ناگہاں مجھ سے
میری جاں مجھ میں اب نہیں ہے سکت
پھر کبھی میری خامشی پر تم 
طیش کھانا، ملال کر لینا
پہلے کھانا تو مجھ کو کھانے دو
پھر یہ سارے سوال کر لینا

اویس ضمیر

No comments:

Post a Comment