گیت
تم پکار لو
تمہارا انتظار ہے
خواب چن رہی ہے رات، بیقرار ہے
تمہارا انتظار ہے
تم پکار لو
ہونٹ پہ لیے ہوئے دل کی بات ہم
جاگتے رہیں گے اور کتنی رات ہم
مختصر سی بات ہے، تم سے پیار ہے
تمہارا انتظار ہے
تم پکار لو
دل بہل تو جائے گا اس خیال سے
حال مل گیا تمہارا، اپنے حال سے
رات یہ قرار کی، بیقرار ہے
تمہارا انتظار ہے
تم پکار لو
گلزار
No comments:
Post a Comment