صرف آنکھیں ہی دیکھیں تھیں میں نے
نیم باز ان آنکھوں سے جب
نیم کش اک نگاہ اٹھی تھی
اک خلش رہ گئی ہے سینے میں
میر کہتے تھے
اور غالب کے دل سے پوچھو تو
"یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا"
میر و غالب کو دیکھا تیری آنکھوں میں
گلزار
No comments:
Post a Comment