Friday, 13 July 2012

شب وصل تھی چاندنی کا سماں تھا

شبِ وصل تھی، چاندنی کا سماں تھا
بغل میں صنم تھا، خدا مہربان تھا
مبارک شبِ قدر سے بھی وہ شب تھی
سمر تک مرد مشتری کا قرآن تھا
وہ شب تھی کہ تھی روشنی جس میں دن کی
زمین پر سے اِک نور تا آسمان تھا
نکالے تھے دو چاند اس نے مقابل
وہ شب صبحِ جنت کا جس پہ گماں تھا
عروسی کی شب کی حلاوت تھی حاصل
فرحناک تھی روح، دل شادمان تھا
بیان خواب کی طرح جو کر رہا ہے
یہ قصہ ہے جب کا کہ آتش جواں تھا

خواجہ حیدر علی آتش

No comments:

Post a Comment