Thursday, 19 July 2012

زمین جلتی ہے اور آسمان ٹوٹتا ہے

زمین جلتی ہے اور آسمان ٹُوٹتا ہے
مگر گریز کریں ہم تو مان ٹوٹتا ہے
کوئی بھی کام ہو انجام تک نہیں جاتا
کسی کے دھیان میں پَل پَل یہ دھیان ٹوٹتا ہے
کہ جیسے مَتن میں ہر لفظ کی ہے اپنی جگہ
جو ایک فرد کٹے، کاروان ٹوٹتا ہے
نژادِ صبح کے لشکر کی آمد آمد ہے
حصارِ حلقۂ شب زادگان ٹوٹتا ہے
اگر یہی ہے عدالت اور آپ ہیں مُنصِف
عجب نہیں جو ہمارا بیان ٹوٹتا ہے
وفا کے شہرکے رستے عجیب ہیں امجد
ہر ایک موڑ پہ اِک مہربان ٹوٹتا ہے 

امجد اسلام امجد

No comments:

Post a Comment