مہرباں کوئی نظر آئے تو سمجھوں تُو ہے
پھول مہکیں تو یہ جانُوں کہ تیری خُوشبُو ہے
عقل تسلیم نہیں کرتی، پہ دل مانتا ہے
وہ کوئی معجزہ ہے، وہم ہے یا جادُو ہے
اب تیرا ذکر کریں گے نہ تجھے یاد کبھی
ہاں مگر دل کے دھڑکنے پہ کسے قابُو ہے
کچھ مزاج اپنا ہی بے گانہ ہُوا جاتا ہے
ورنہ اس شخص کی تو نرم روی کی خُو ہے
غم رگ و پے میں اترتا ہے لہُو کی صُورت
درد پلکوں پہ لرزتا ہوا اِک آنسُو ہے
آج کچھ رنگ دِگر ہے میرے گھر کا خالدؔ
سوچتا ہوں میں تیری یاد ہے یا خُود تُو ہے
پھول مہکیں تو یہ جانُوں کہ تیری خُوشبُو ہے
عقل تسلیم نہیں کرتی، پہ دل مانتا ہے
وہ کوئی معجزہ ہے، وہم ہے یا جادُو ہے
اب تیرا ذکر کریں گے نہ تجھے یاد کبھی
ہاں مگر دل کے دھڑکنے پہ کسے قابُو ہے
کچھ مزاج اپنا ہی بے گانہ ہُوا جاتا ہے
ورنہ اس شخص کی تو نرم روی کی خُو ہے
غم رگ و پے میں اترتا ہے لہُو کی صُورت
درد پلکوں پہ لرزتا ہوا اِک آنسُو ہے
آج کچھ رنگ دِگر ہے میرے گھر کا خالدؔ
سوچتا ہوں میں تیری یاد ہے یا خُود تُو ہے
خالد شریف
No comments:
Post a Comment