دل کی بساط کیا تھی نگاہِ جمال میں
ایک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
صبر آ ہی جائے گر بسر ہو ایک حال میں
اِمکاں اِک اور ظلم ہے قیدِ محال میں
آزردہ ہوں اِس قدر سرابِ خیال سے
جی چاہتا ہے تم بھی نہ آؤ خیال میں
دنیا ہے خواب حاصلِ دنیا خیال ہے
انسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں
عمرِ دو روزہ واقعی خواب و خیال تھی
کچھ خواب میں گزر گئی کچھ خیال میں
ایک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
صبر آ ہی جائے گر بسر ہو ایک حال میں
اِمکاں اِک اور ظلم ہے قیدِ محال میں
آزردہ ہوں اِس قدر سرابِ خیال سے
جی چاہتا ہے تم بھی نہ آؤ خیال میں
دنیا ہے خواب حاصلِ دنیا خیال ہے
انسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں
عمرِ دو روزہ واقعی خواب و خیال تھی
کچھ خواب میں گزر گئی کچھ خیال میں
سیماب اکبر آبادی
No comments:
Post a Comment