Monday, 16 July 2012

لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں

لگتا نہیں ہے جی مِرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالمِ ناپائیدار میں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گِلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصلِ بہار میں
کہہ دو اِن حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغدار میں
ایک شاخِ گل پہ بیٹھ کے بلبل ہے شادمان
کانٹے بِچھا دئیے ہیں دلِ لالہ زار میں
*عُمرِ طویل مانگ کے لائے تھے چار دن*
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
دن زندگی کے ختم ہوئے شام ہو گئی
پھیلا کے پاؤں سوئیں گے کنجِ مزار میں
کتنا ہے بدنصیب ظفر! دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ مِلی کوئے یار میں

 بہادر شاہ ظفر
**
مذکورہ شعر کے متعلق ایک وضاحت کرنی بہت ضروری ہے یہ مصرع کئی جگہ پر اس شکل میں بھی آیا ہے

عُمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن

اس مصرعے کی تصحیح بہت ضروری ہے اس سے ملتا جلتا ایک مصرع سیمابؔ اکبرآبادی کا بھی ہے جو یوں ہے

عُمرِ دراز، مانگ کے لائی تھی چار دن


اس مصرعے پر محترم سرور عالم راز صاحب نے بڑی تحقیق کے بعد وضاحت کی ہے اور اس کا لنک درج ذیل ہے۔

http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=6676.0;wap2


سیمابؔ اکبرآبادی کی غزل بھی ساتھ میں پیشِ خدمت ہے اور اس کا لنک درج ذیل ہے

http://xericarien.blogspot.co.uk/2012/07/blog-post_9638.html


No comments:

Post a Comment