اِک وہی شخص تھا بس چاہنے والا میرا
اس نے بھی دل میں کبھی روگ نہ پالا میرا
چاند سے کر دیا پتھر مجھے اِک لمحے نے
وقت نے چھین لیا مجھ سے اجالا میرا
جانتا تھا کہ یہ شہرت نہیں، رسوائی ہے
جانے کیوں اُس نے بہت نام اچھالا میرا
اس کی چاہت میں ہوئےجاتےہیں پاگل سارے
چلیے اِک کام تو یاروں نے سنبھالا میرا
دل جو آئینہ صفت مجھ کو عطا کرنا تھا
جسم کیوں کانچ کے پیکر میں نہ ڈھالا میرا
کیا مزا اس کے فسانے میں رہے گا عاجزؔ
ذکر اس نے جو کہانی سے نکالا میرا
مشتاق عاجز
اس نے بھی دل میں کبھی روگ نہ پالا میرا
چاند سے کر دیا پتھر مجھے اِک لمحے نے
وقت نے چھین لیا مجھ سے اجالا میرا
جانتا تھا کہ یہ شہرت نہیں، رسوائی ہے
جانے کیوں اُس نے بہت نام اچھالا میرا
اس کی چاہت میں ہوئےجاتےہیں پاگل سارے
چلیے اِک کام تو یاروں نے سنبھالا میرا
دل جو آئینہ صفت مجھ کو عطا کرنا تھا
جسم کیوں کانچ کے پیکر میں نہ ڈھالا میرا
کیا مزا اس کے فسانے میں رہے گا عاجزؔ
ذکر اس نے جو کہانی سے نکالا میرا
مشتاق عاجز
No comments:
Post a Comment