Friday, 13 July 2012

رغبت مجھے اس واسطے بازار سے کم ہے

رغبت مجھے اس واسطے بازار سے کم ہے
موجود مِری جیب میں درکار سے کم ہے
برگد کے گھنے پیڑ تلے رک تو گئے ہیں
سایہ مگر اس کا تِری دیوار سے کم ہے
یہ سوچ کے زنجیر ہلائی نہیں میں نے
دکھ میرا ابھی تک تِرے معیار سے کم ہے
اظہار میں جذبے کی صداقت نہیں اتری
لفظوں میں نمی چشمِ عزادار سے کم ہے
فن میں تو بلند اس سے بہت ہے مِرا قامت
توقیر مگر صاحبِ دستار سے کم ہے

ثناء اللہ ظہیر

No comments:

Post a Comment