Saturday 7 September 2019

تمہاری آنکھوں کی آبیاری کو صرف تھوڑا سا جل لگے گا

تمہاری آنکھوں کی آبیاری کو صرف تھوڑا سا جل لگے گا
کہ پھر تو مِژگاں کی ڈالیوں پہ ہر ایک موسم میں پھل لگے گا
حِنائی ہاتھوں میں پھول پہنو گی جب بھی زُود آشنائے غیراں
وہ لمسِ شب گیر یاد آیا تو ہاتھ گجروں میں شٙل لگے گا
ابھی تو کیمپس کی راہداری میں قہقہے تیرے گونجتے ہیں
چھِڑے گا جب ذکر ان دنوں کا تو آنکھ بھرنے میں پَل لگے
تمہاری سینے کی دھڑکنوں سے ردیف نکلے گی، قافیے بھی
ہمارے شعروں کو دل سے پڑھنا، ہر ایک مصرع غزل لگے گا
سجا کے رکھا ہے اس طرح کچھ تمہاری یادوں کو ہم نے جاناں
ہمارے سینے کا داغ بھی تم کو جل پہ کھِلتا کنول لگے گا
سکونِ دل ہو تو جھونپڑی کے مکین شاہوں سے کم نہیں ہیں
ہمارے دل سے یہ دل ملا لو مکان کچا محل لگے گا

عاطف جاوید عاطف

No comments:

Post a Comment