زرد چہرہ ہے مِرا زرد بھی ایسا ویسا
ہجر کا درد ہے اور درد بھی ایسا ویسا
ایسی ٹھنڈک کہ جمی برف ہر اک خواہش پر
سرد لہجہ تھا کوئی سرد بھی ایسا ویسا
اب اسے فرصت احوال میسر ہی نہیں
یعنی اس دھول کے چھٹنے پہ بھی الزامِ جنوں
کوئی طوفاں ہے پسِ گرد بھی ایسا ویسا
پوری بستی میں بس اک شخص سے نسبت مجھ کو
مجھ سے منکر ہے وہ اک فرد بھی ایسا ویسا
عشق نے ریل کی پٹری پہ لٹایا جس کو
تھا جواں مرد، جواں مرد بھی ایسا ویسا
کیا تجھے ہجر کے آزار بتائے کوملؔ
تُو تو بے درد ہے بے درد بھی ایسا ویسا
کومل جوئیہ
No comments:
Post a Comment