Tuesday, 3 July 2012

خود کو تجھ پہ میں وار دیتا ہوں

خود کو تجھ پہ میں وار دیتا ہوں
تیرا صدقہ اُتار دیتا ہوں
جیسے کچھ بھی نہیں ہے کرنے کو
وقت ایسے گزار دیتا ہوں
تم ستاروں کو توڑ سکتی ہو
میں تمہیں اعتبار دیتا ہوں
دکھ مسلسل ہیں، اِن میں خوشیوں کو
چند لمحے ادھار دیتا ہوں

عاطف سعید

No comments:

Post a Comment