دوست جیسی، کبھی دشمن کی طرح لگتی ہے
زندگی تو کسی الجھن کی طرح لگتی ہے
ایک لمحے میں مرے من کو بھگو دیتی ہے
اس کی ہر بات ہی ساون کی طرح لگتی ہے
تیرے چہرے پہ اداسی ہے میرے گھر کی طرح
تو بھی الفت کے تقاضوں کو نہیں سمجھی ہے
تیری الجھن، میری الجھن کی طرح لگتی ہے
عاطف سعید
No comments:
Post a Comment