بدن بھی میری جاں کب تک رہے گا
کرائے کا مکاں کب تک رہے گا
الاؤ پر "دھواں" رہتا ہے کب تک
زمیں پر آسماں کب تک رہے گا
ہمیں پھر بے زماں ہونا پڑے گا
کہ دورِ جاوداں کب تک رہے گا
بتا، نام و نشاں پر مِٹنے والے
تِرا نام و نشاں کب تک رہے گا
نہ جانے اس قدر کچی زمیں پر
کوئی پکا مکاں کب تک رہے گا
ہمیں اک روز ملنا ہی پڑے گا
تعلق "درمیاں" کب تک رہے گا
کرائے کا مکاں کب تک رہے گا
الاؤ پر "دھواں" رہتا ہے کب تک
زمیں پر آسماں کب تک رہے گا
ہمیں پھر بے زماں ہونا پڑے گا
کہ دورِ جاوداں کب تک رہے گا
بتا، نام و نشاں پر مِٹنے والے
تِرا نام و نشاں کب تک رہے گا
نہ جانے اس قدر کچی زمیں پر
کوئی پکا مکاں کب تک رہے گا
ہمیں اک روز ملنا ہی پڑے گا
تعلق "درمیاں" کب تک رہے گا
سید مبارک شاہ
No comments:
Post a Comment