یہ کافر بت جنہیں دعویٰ ہے دنیا میں خدائی کا
ملیں محشر میں مجھ عاصی کو صدقہ کبریائی کا
یہ مجھ سے سخت جاں پر شوق خنجر آزمائی کا
خدا حافظ مِرے قاتل! تِری نازک کلائی کا
تم اچھے، غیر اچھا، غیر کی تقدیر بھی اچھی
یہ آخر ذکر کیوں ہے میری قسمت کی برائی کا
وہ کیا سوئیں گے غافل ہو کے شب بھر مرے پہلو میں
انہیں یہ فکر ہے نکلے کوئی پہلو لڑائی کا
اشارے پر تِرے چل کر یہ لائے رنگ مشکل ہے
ابھی محتاج ہے خنجر تِرے دستِ حنائی کا
کوئی کیا جائے جنت میں کہ اس نے طول کھینچا ہے
قیامت پر بھی سایہ پڑ گیا روزِ جدائی کا
بنائی کیا بری گت میکدے میں بادہ نوشوں نے
ریاضؔ آئے تھے کل جامہ پہن کر پارسائی کا

ریاض خیر آبادی
No comments:
Post a Comment