Wednesday, 23 August 2017

ہوش کی تازگی بھی ساتھ رہی

ہوش کی تازگی بھی ساتھ رہی
اور دیوانگی بھی ساتھ رہی
گھر کے کاموں میں بھی رہے مصروف
اور آوارگی بھی ساتھ رہی
فیصلے سوچ کر کیے ہم نے
دل کی آمادگی بھی ساتھ رہی
ہے عجب بات سچ کی دنیا میں
جھوٹ کی زندگی بھی ساتھ رہی
کچھ ملا اختیار بھی ہم کو
اور بے چارگی بھی ساتھ رہی

حسن کاظمی

No comments:

Post a Comment