Thursday, 24 August 2017

بہشت میں بھی کہاں یار کی مثالیں ہیں

بہشت میں بھی کہاں یار کی مثالیں ہیں
یہ چند پھول تو رخسار کی مثالیں ہیں
جہاں بھی تم ہو تمہارا طواف کرتی ہیں
یہ تتلیاں بھی مِرے پیار کی مثالیں ہیں
یہ عشق تھوڑی ہے جو ہر کسی کو مل جائے
ہوس کے ذکر میں دو چار کی مثالیں ہیں
عجیب دوست ہیں یہ دھوپ دینے والے دوست
شجر نہیں ہیں یہ اشجار کی مثالیں ہیں
ہمارے عشق پہ ایمان کو بہت ہیں عطا
جو چند میر کے اشعار کی مثالیں ہیں

احمد عطاءاللہ

No comments:

Post a Comment