Wednesday, 30 August 2017

باقی سارے قصے رد قل ہو اللہ احد

باقی سارے قصے رد، قل ہو اللہ احد 
بھول جا ہر مد و شد، قل ہو اللہ احد 
ہے قریں شہ رگ سے جو، قلبِ انساں جس کا گھر
جس کی کوئی جا نہ حد، قل ہو اللہ احد 
حمدِ باری کے لیے، کیا تخیل، کیا حروف
ہیچ ہیں سارے عدد، قل ہو اللہ احد 
وہ ہے یکتا وہ صمد، اس کا ثانی بھی نہیں
لم یلد اور لم یلد، قل ہو اللہ احد 
چاہتا ہے گر سکوں، تو بنا اے بے خبر
یہ وظیفہ یہ ہی رسد، قل ہو اللہ احد 
گمراہی میں زینؔ پھر، پا صراطِ مستقیم
کر طلب اس سے مدد، قل ہو اللہ احد 

زین شکیل

No comments:

Post a Comment