Wednesday, 23 August 2017

مانگو سب کی خیر اپنے ہوں یا غیر

مانگو سب کی خیر
اپنے ہوں یا غیر
دیکھو اس کی شان
مسجد ہو یا دَیر
ڈوبی ہے کشتی
اب پانی میں تَیر
چل ہاتھوں کے بَل
جب تھک جائیں پیر
سب کچھ دیکھ حسؔن
کر دنیا کی سیر

حسن کاظمی

No comments:

Post a Comment