جب سفر گردش میں آیا راستہ
راستوں میں گُم ہوا تھا راستہ
آدمی کو راستہ ملتا نہیں
کس طرف جائے اکیلا راستہ
جب نظر میں ہوں بہت سے راستے
ہم کسی کے راستے پر کیوں چلیں
جب ہے سب کا اپنا اپنا راستہ
بند جب ہونے لگے سب راستے
اس کی قدرت نے دکھایا راستہ
حسن کاظمی
No comments:
Post a Comment