گیت
تم بِن جاؤں کہاں کہ دنیا میں آ کے
کچھ نہ پھر چاہا کبھی تم کو چاہ کے
تم بن ۔۔۔۔
رہ بھی سکو گے تم کیسے، ہو کے مجھ سے جدا
ہٹ جائیں گی دیواریں، سن کے میری صدا
ساتھی میری سونی راہ کے
تم بن ۔۔۔۔
کتنی اکیلی سی پہلے تھی یہی دنیا
تم نے نظر جو ملائی، بس گئی دنیا
دل کو ملی جو تمہاری لگن
دِیے جل گئے میری آہ سے
تم بن ۔۔۔۔
مجروح سلطانپوری
No comments:
Post a Comment