گیت
او میرے سونا رے سونا رے سونا رے
دے دوں گی جان جدا مت ہونا رے
میں نے تجھے ذرا دیر میں جانا
ہوا قصور خفا مت ہونا رے
او میرے سونا رے سونا رے سونا
او میری بانہوں سے نکل کے
تُو اگر میرے رستے سے ہٹ جاۓ گا
تو لہرا کے، بل کھا کے
میرا سایہ تیرے تن سے لپٹ جاۓ گا
تم چھڑاؤ لاکھ داماں
چھوڑتے ہیں کب یہ ارماں
کہ میں بھی ساتھ رہوں گی رہو گے جہاں
او میرے سونا رے سونا رے سونا
او میاں ہم سے ناں چھپاؤ
وہ بناوٹ کی ساری ادائیں لیے
کہ تم اس پہ ہو اِتراتے
کہ میں پیچھے ہوں سو التجائیں لیے
جی میں خوش ہوں میرے سونا
جھوٹ ہے کیا، سچ کہو ناں
کہ میں بھی ساتھ رہوں گی رہو گے جہاں
او میرے سونا رے سونا رے سونا
او پھر ہم سے ناں الجھنا
نہیں لٹ اور الجھن میں پڑ جاۓ گی
او پچھتاؤ گی کچھ ایسے
کہ یہ سرخی لبوں کی اتر جاۓ گی
یہ سزا تم بھول نہ جانا
پیار کو ٹھوکر مت لگانا
کہ چلا جاؤں گا پھر میں نجانے کہاں
او میرے سونا رے سونا رے سونا
مجروح سلطانپوری
No comments:
Post a Comment