تیرے میرے بھی درمیاں جاناں
آ گیا موڑ نا گہاں جاناں
فاصلوں کے طویل صحرا میں
ہم نے دیکھے کئی گماں جاناں
شام ہوتے ہی ساحلِ جاں پہ
کوئی کیسے کرے مسیحائی
روح تک آ گئے نشاں جاناں
ایک ہی شہر میں ہیں ہم دونوں
بیچ میں ہیں کئی جہاں جاناں
عارف اشتیاق
No comments:
Post a Comment