Saturday, 5 October 2019

نوازش کرم شکریہ مہربانی

فلمی گیت

نوازش کرم شکریہ مہربانی
مجھے بخش دی آپ نے زندگانی
نوازش، کرم، شکریہ

جوانی کی جلتی ہوئی دوپہر میں
یہ زلفوں کے سائے گھنیرے گھنیرے
عجب دھوپ چھاؤں کا عالم ہے طاری
مہکتا اجالا, چمکتے اندھیرے
زمیں کی فضا ہو گئی آسمانی
نوازش، کرم، شکریہ

لبوں کی یہ کلیاں کِھلی اَدھ کِھلی سی
یہ مخمور آنکھیں گلابی گلابی
بدن کا یہ کُندن سنہرا سنہرا
قد ہے کہ چُھوٹی ہوئی ماہتابی
ہمیشہ سلامت رہے یہ جوانی
نوازش، کرم، شکریہ

حمایت علی شاعر

No comments:

Post a Comment