Monday 7 October 2019

مڑ کے تکتے نہیں پتوار کو لوگ

مُڑ کے تکتے نہیں پتوار کو لوگ
ایسے جاتے ہیں ندی پار کو لوگ
میں تو منزل کی طرف دیکھتا ہوں
دیکھتے ہیں مِری رفتار کو لوگ
سائے کا شکر ادا کرنا تھا
سجدہ کرتے رہے دیوار کو لوگ
آئینہ میرے مقابل لائے
خوب سمجھے مِرے معیار کو لوگ
نام لکھتے ہیں کسی کا، لیکن
دکھ بتاتے نہیں اشجار کو لوگ
صبر کی داد نہیں دیتا کوئی
حوصلہ دیتے ہیں بیمار کو لوگ

اظہر فراغ

No comments:

Post a Comment