Wednesday, 9 October 2019

میں اب اکتا گیا ہوں فرقتوں سے

میں اب اُکتا گیا ہوں فُرقتوں سے
نکالوں کس طرح تجھ کو رگوں سے
جدائی تاک میں بیٹھی ہوئی تھی
محبت کر رہے تھے مشوروں سے
تجھے میں نے مجھے تُو نے گنوایا
مگر اب فائدہ ان تذکروں سے
دعائیں ہو گئیں ناں رد تمہاری
میں قائل ہی نہیں تھا فلسفوں سے
مِرے سب حوصلے مارے گئے ہیں
تمہاری کم سنی کے فیصلوں سے
تمہاری یاد خونی ہے، مِری بھی
لڑیں ہم کس طرح ان بھیڑیوں سے
وہ وحشت ہے کہ ہے وہ سوگ برپا
میں ہنستا تک نہیں ہوں قہقہوں سے
تمہارے غم سے ہم بے زار ہیں کیا
نہیں شاید، مگر، ہاں کچھ دنوں سے
ہمارے بیچ اک دیوار ہے اب
جسے اونچا کریں گے نفرتوں سے

عارف اشتیاق

No comments:

Post a Comment