عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عاصی ہیں گہنگار ہیں شرمائے ہوئے ہیں
دامن تِرے دربار میں پھیلائے ہوئے ہیں
محبوب کے صدقے میں ہمیں بخش دے مولیٰ
ہم آس یہی در پہ لگائے ہوئے ہیں
تُو بخش دے ہم تیرے ہی بندے ہیں الٰہی
نادم ہیں، سیہ کاری پہ شرمائے ہوئے ہیں
ہو نظرِ تلطف مِری جانب بھی خدایا
ہم گردشِ دوران کے ٹھکرائے ہوئے ہیں
درہم کی طلب ہے نہ ہے دینار کی خواہش
رحمت کے لیے ہاتھ یہ پھیلائے ہوئے ہیں
جو رب کے ہیں وہ حشر میں بھی شاد ہیں عارف
جو رب کے نہیں حشر میں گھبرائے ہوئے ہیں
عارف مصباحی نظامی
No comments:
Post a Comment