Saturday, 7 February 2026

ہجر کو مختصر تو دیکھا ہے

 ہجر کو مختصر تو دیکھا ہے

شب میں رنگِ سحر تو دیکھا ہے

یہ طلسمِ نظر تو دیکھا ہے

بادلوں میں قمر تو دیکھا ہے

ہائے تیرِ نطر کا کیا کہنا

اپنا زخمی جگر تو دیکھا ہے

جس نے منزل پہ لا کے چھوڑ دیا

ایسا اک راہبر تو دیکھا ہے

آنسو گرتے نہ آنکھ سے دیکھے

اپنا دامانِ تر تو دیکھا ہے

رخِ روشن پہ آنکھ کیا رکتی

دیکھنے کو ادھر تو دیکھا ہے

کہیں کیسے نہ دیکھا ہم نے نظیر

خون ہونے جگر تو دیکھا ہے


نظیر رامپوری

سید نظیر علی

No comments:

Post a Comment