اداس رہنا بھی اک صفت ہے
اگر تم اس کو سمجھ سکو گے
تو پھر اداسی کنیز بن کر
تمہارے پہلو میں بیٹھ کر کے
تمہارے ہاتھوں کو تھام لے گی
تمہیں تسلی سے دیکھ کر کے
یہی کہے گی، یہی کہے گی
اداس رہنا بھی اک صفت ہے
اداس شاموں کو دیکھ لو تم
اداس راتوں سے بات کر لو
اداس دن میں اداس رہ کر
تمام باتوں کو سوچ کر کے
یہی نتیجہ تمہیں ملے گا
اداس رہنا بھی اک صفت ہے
اداس کمرے میں بیٹھ کر کے
اداس ناول کو پڑھ کے دیکھو
زرا سا سوچو کہ یہ اداسی
کبھی تمہارے اداس رہنے سے جا سکے گی؟
نہیں نہیں یہ کبھی نہ ہو گا
تو اس لیے بس یہی حقیقت ہے آج سن لو
کہ اب اداسی بھی اک صفت ہے
کاشف اختر
No comments:
Post a Comment