عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
الٰہی مشکلیں آسان کر دے
مسلمانوں کو پھر ذی شان کر دے
جو دشمن ہیں محمد مصطفیٰﷺ کے
انہیں بھی صاحبِ ایمان کر دے
بسا دے ان کے دل میں بھی محبت
انہیں بھی عاشقِ قرآن کر دے
جو دنیا کی محبت میں ہیں ڈوبے
نبیﷺ کا تابع فرمان کر دے
برے ہیں یا بھلے، پر ہیں تو تیرے
انہیں پھر سے وہی سلطان کر دے
تڑپتا ہے بڑی مدت سے عارف
مدینے کا اسے مہمان کر دے
عارف مصباحی نظامی
No comments:
Post a Comment