Monday, 23 February 2026

ٹھاٹھ باٹھ آن بان مذہب کی

 ٹھاٹھ باٹھ آن بان مذہب کی

چل رہی ہے دکان مذہب کی

انتقام اس طرح بنامِ جہاد

تیر اپنے، کمان مذہب کی

سارے جِن عاملوں کے قبضے میں

جن کے قبضے میں جان مذہب کی

کیا بگاڑے گا کوئی اس کا جسے

ہو میسّر مچان مذہب کی

بھینٹ چڑھتا ہے کم نسب، کمزور

ایسے بڑھتی ہے شان مذہب کی


سعید دوشی

No comments:

Post a Comment