Wednesday, 11 February 2026

اے وطن میں نے کب چھوڑا تھا تجھ کو

 اے وطن


اے وطن

میرے وطن پیارے وطن

میں نے کب چھوڑا تھا تجھ کو

میں تجھے بھولا ہی کب تھا

دور تھا تجھ سے

مگر اس دل میں ہر دن موجزن تھی تیری یاد

جاگزیں دل میں تھے میری زندگی کے ماہ و سال


جمیل احسن

No comments:

Post a Comment