Friday, 27 February 2026

آؤ کریں یہ وعدہ سبھی بھولنا نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آؤ کریں یہ وعدہ سبھی، بھولنا نہیں

اک دوسرے کو ہم نے کبھی بھولنا نہیں

ممکن ہے بھول جائے کبھی ایک عمر بعد

بے کار کھپ رہا ہے ابھی بھولنا نہیں

رکھ لینا لاج قبر میں، میدانِ حشر میں

اس امتی کو میرے نبیﷺ، بھولنا نہیں

اس معرکے میں ہم نے اٹھائے ہیں لاکھ زخم

یہ معرکہ بھی ہم کو کبھی، بھولنا نہیں

رکھنا ہے یاد، کلمۂ توحید لا الہ

کہتے ہیں مجھ سے میرے نبیؐ، بھولنا نہیں


اکرم ناصر

No comments:

Post a Comment