Tuesday, 24 February 2026

حضور آپ کا رستہ ہی تو ہے راہ نجات

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لبوں کو چھو کے جو پانی بنا ہو آبِ حیات

اب اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے قندونبات

حضورؐ آپ کے رستے سے ہٹ کے کیسے چلوں

حضورﷺ آپ کا رستہ ہی تو ہے راہِ نجات

حضورﷺ آپ کی خاطر ہی تو بنائے گئے

زمین و آسماں یعنی تمام کائنات

حضورﷺ آپ ہی کے دین کو ہمیشگی ہے

حضورﷺ آپ ہی کے دین کے لئے ہے ثبات

یہ شہر، شہرِ مدینہ ہے، عام شہر نہیں

یہاں سکون سے چلتا ہے کاروبارِ حیات


اکرم ناصر

No comments:

Post a Comment