عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جہالت مٹ گئی ساری، قرینے میں نظام آیا
جہاں میں جب بصد عزت مرا خیرالانامؐ آیا
زمانے میں نبیؐ کی ہو گئی جلوہ گری جس دم
زمیں کو آسماں کا با ادب اس دم سلام آیا
صدائیں گونج اٹھیں ہر طرف ان کی ولادت پر
مبارک ہو مبارک وہ رسولوں کا امامﷺ آیا
مٹی تاریکیاں پل میں ہوا روشن زمانہ جب
ہدایت کی کتاب اتری، شریعت کا نظام آیا
بلاوہ آ گیـا تھا جس گھڑی میرا مدینے سے
پہنچ کر کہہ اٹھا میں یا نبیﷺ در پر غلام آیا
خدا کے فضل سے ذاکر ہوں میں شاہ مدینہ کا
یہ ان کا ذکر کرنا دہر میں میرے بھی کام آیا
نظامی جو شہِ کونینؐ کی مدحت میں رہتے ہیں
انہی کے واسطے طیبہ سے آقاﷺ کا پیام آیا
امیر حمزہ نظامی
No comments:
Post a Comment