Friday, 13 February 2026

ہم نے پہلا جرم اپنی پیدائش کے دن کیا تھا

ہم نے پہلا جرم اپنی پیدائش کے دن کیا تھا

ہمارے سانس لینے سے پہلے

چیخ کر رونے پر پابندی لگا دی گئی تھی

چپ میں لپیٹ کر ہمیں ہماری ماؤں کے حوالے کر دیا گیا

اس سے پہلے انہیں

بے آواز گیت یاد کروائے گئے

جو وہ ہمارے لیے گا سکتی تھیں

ہمیں مسکراہٹ پہنے رہنے کا حکم ملا

جو ایک ہی رنگ میں دستیاب تھی


سلمان حیدر

No comments:

Post a Comment